ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور کے قریب گیرسوپّا میں بس اُلٹ گئی؛ بنگلور کے28 مسافر زخمی

ہوناور کے قریب گیرسوپّا میں بس اُلٹ گئی؛ بنگلور کے28 مسافر زخمی

Thu, 28 Apr 2022 15:50:08    S.O. News Service

بھٹکل 28 اپریل (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے  گیر سوپّا میں  ایک پرائیویٹ بس اُلٹ  جانے کے نتیجے میں بس پر سوار 28 سیاح زخمی ہوگئے،جن کا تعلق بنگلور سے بتایا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بس بنگلور سے شموگہ ہوتے ہوئے اُترکنڑا    جارہی تھی۔ شموگہ اور ہوناور کے درمیان گیر سوپا  ہائی وے  پر  ڈرائیور کے ہاتھوں  بس کنٹرول سے باہر  ہو گئی اور سُولے مُورکی موڑ پر اُلٹ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ بس پر موجود سیاح مرڈیشور، گوکرن و دیگر سیاحتی مقام کی سیر کو آرہے تھے۔  

حادثے کے فوری بعد زخمیوں  کو فوری طور پر ایمبولنس کے  ذریعے اسپتال لے جایا گیا  اور علاج کرایا گیا۔

ہوناور پولس تھانہ میں بس ڈرائیور کے خلاف  لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کے تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: